لمپی سکن ڈیزیزدوسرے ملکوں کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی تیزی سے پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے معیشت بری طرح تباہ ہو رہی ہے. یہ بیماری مویشیوں جیسا کے گائے اور بھینسوں میں لمپی سکن ڈیزیز وائرس کی وجہ سے پھیلتی ہے. لمپی سکن ڈیزیزخون چوسنے والے کیڑے مکوڑوں جیسا کے مچھروں اور مکھیوں کے ذریعے پھیلتی ہے. اس کے علاوہ متاثرہ جانوروں، کپڑوں، جگہوں اور برتنوں کو چھونے سے بھی یہ بیماری لگ سکتی ہے
Photo credit: Google image
لمپی سکن ڈیزیزکی ابتداء اور پھیلاؤ
ابتداء میں یہ بیماری صرف افریقہ تک محدود تھی لیکن ٢٠١٩ میں یہ چین اور جنوب مشرقی ایشیا میں بھی پھیل گئی. اس کے بعد ٢٠٢١ میں ویتنام میں اس بیماری کے آثار نمودار ہوئے جبکہ ٢٠٢٢ میں لمپی سکن ڈیزیزانڈونیشیا، سنگاپور اور پاکستان میں بھی تیزی سے پھیلنے لگی
لمپی سکن ڈیزیزکی علامات
اس بیماری کی اہم علامات درج ذیل ہیں؛
بخار
آنکھوں سے پانی بہنا
زکام
جلد پہ دانے بننا اور
سوجن
جبکہ یہ بھی دیکھا گیا ہے کے کچھ جانوروں میں وائرس موجود ہوتا ہے لیکن یہ علامات نہیں پائی جاتیں
لمپی سکن ڈیزیز کے اثرات
محدود اندازے کے مطابق پنجاب میں تقریباً ٢٦١٩١ مویشی اس بیماری سے متاثر ہوۓ ہیں جس کی وجہ سے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں بڑی حد تک کمی آئی ہے. اس کے علاوہ پاکستان کے دوسرے صوبوں میں بھی اس بیماری کی وجہ سے خاطر خواہ نقصان ہوا ہے
علاج اور بچاؤ
اس بیماری کی کوئی خاص دوا موجود نہیں ہے لیکن علامات ظاہر ہونے کی صورت میں بخار اور سوجن سے بچاؤ کی ادویات استعمال کریں اور ڈاکٹر سے رجوع کریں.
متاثرہ جانوروں کو الگ رکھیں
جلد از جلد جانوروں کو ویکسین لگوائیں
صفائی کا خاص خیال رکھیں اور
.مچھروں اور مکھیوں سے بچاؤ کا انتظام کریں
0 Comments